انگلستان کے بادشاہ ہینری ہشتم کے پندرہ سو پینتالیس میں سمندر میں ڈوب جانے والے جہاز دی میری روز کی باقیات کو پورٹس ماتھ کے نئے عجائب گھر میں نمائش کیلئے پیش کردیا گیا۔
عجائب گھر کے افتتاح کے موقع پر ماہر سمندری آثار کرسٹو فر ڈوبز کا کہنا تھا کہ میری روز پراجیکٹ انتہائی پیچیدہ اور مشکل تھا اور اس کی تکمیل کیلئے غوطہ خوروں اور ماہرین آثار قدیمہ سمیت بھاری افرادی قوت درکار تھی۔
ان کے لیے یہ خوشی کا باعث ہے کہ ٹیم میں شامل تمام لوگ آج ایک نئے عجائب گھر کا افتتاح کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیا عجائب گھر بین الاقوامی کشش رکھتا ہے کیونکہ یہاں موجود اشیا انتہائی ذاتی نوعیت کی ہیں اور لوگ ان سب کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔