ہیپاٹائٹس، ذیابیطس اور ٹی بی پر سیمینار آج گلشن اقبال میں منعقد ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عبدالرزاق میڈیکل سینٹر گلشن اقبال کے زیر اہتمام ہیپاٹائٹس ،ذیابیطس اور ٹی بی پر پہلا سیمینار (آج) مورخہ 5اپریل 2015ء بروز اتوار4بجے شام عبدالرزاق میڈیکل سینٹر کے سیمینار ہال گلشن اقبال بلاک10-Aنزد جیلانی جامع مسجد لال فلیٹ منعقد ہو گا۔

جس میں ملک کے معروف طبی ماہرین امراض پر خصوصی لیکچر دینگے جس میں ہیپا ٹائٹس ،ذیابیطس اور ٹی بی کے شکار افراد کو احتیاطی تدابیر ،میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹس سے آگاہ کرینگے۔