راولپنڈی (جیوڈیسک) پروفیسر ڈاکٹر مطیع اللہ خان پروفیسر آف میڈیسن راولپنڈی میڈیکل کالج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہیپا ٹائٹس سی کا بغیر انجکشن علاج دریافت کر لیا گیا۔ ہیپا ٹائٹس سی کے مریضوں کے لئے اب انجکشن لگوائے بغیر اس مرض سے چھٹکارا ممکن ہے۔ امریکہ میں ایک ایسی دوائی ایجاد کر لی گئی ہے جس کے استعمال سے ہیپا ٹائٹس سی سے مکمل طور پرچھٹکارا پا یا جاسکتا ہے۔
سلواڈی گولیاں سوفوسبیوورمکمل کورس کی شکل میں پاکستان میں دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں ایجاد اور مریضوں کے علاج کے لئے آزمودہ دوا سلواڈی ایک حیرت انگیز ایجاد ہے اور ہیپا ٹائٹس سی کے مریضوں کے لئے امید کی کرن ہے۔