اپنی فصلوں کیلئے زرعی ادویات خریدنے کیلئے مصطفی آباد آنے والے دیہاتی پر غنڈا گرد عناصر کا حملہ
Posted on September 1, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
مصطفی آباد : اپنی فصلوں کیلئے زرعی ادویات خریدنے کیلئے مصطفی آباد آنے والے دیہاتی پر غنڈا گرد عناصر کا حملہ، 7 افراد نے حملہ کرکے محمد سرور کونسلر کو شدید زخمی کر دیا۔ملزمان کی فوری گرفتار کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پرانے جھگڑے پر مخالفین وقاص حیدر، اسلم، فلک شیر عرف شیرا ودیگر چار کس نا معلوم افراد نے ہم مشورہ ہو کر حویلی پہلوان کے کونسلر محمد سرور پر حملہ کر دیا، اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بنااور گن پوائنٹ پر اغوا کرکے اپنی دوکان پر لیجا کر حبس بے جا میں رکھا۔
معززین علاقہ نے مذکورہ افراد کی منت سماجت کرکے محمد سرور کی جان بچائی۔ قانونی کاروائی کی تو جان سے مار دیں گے، الزام علہیان کی دھمکیاں۔ جبکہ مذکورہ افراد نے زرعی ادویات، سپرے والی ٹنکی اور موٹر سائیکل کی بھی توڑ پھوڑ کی۔ محمد سرور نے وزیر اعلی پنجاب، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج، ڈی پی او قصور اور ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کاکی اپیل کی ہے۔ اگر مذکورہ افراد کو گرفتار نہ کیا گیا تو مجھے جان سے مار دیں گے۔