متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی اور ارکان پارلیمنٹ کوہدایت کی ہے کہ وہ توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے حکومت پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی مدد آپ کے تحت” شمسی توانائی اورمتبادل توانائی کے منصوبوں پر کام کریں۔ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اور ارکان پارلیمنٹ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گردی کے بعد توانائی کا بحران سب سے بڑا چیلنج ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اس معاملے پر لیڈنگ رول ادا کرے اور کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زیادہ سے زیادہ گھروں اور عمارتوں کو شمسی توانائی سے بجلی فراہم کرنے کیلئے کام کیا جائے۔