عید الاضحی قرآن وسنت کی روشنی میں

Islam

Islam

تحریر حافظ جاوید الرحمن قصوری

اسلام ایک مکمل صابطہ حیا ت ہے اس میں انسانی زندگی کے تمام شعبوں اور لوگوں کے اصول کے بار ے میں رہنما ئی موجود ہے ۔اللہ تعالیٰ نے اہل اسلام کو دو عیدیں عطافرمائی ہیں لیکن انہیں ان دو موقعوں پر بھی نہیںچھوڑا گیا کہ ان میں جو چاہے کریں اورجو چاہے چھوڑدیں ۔بلکہ کتاب و سنت میں ان کے احکام و مسائل کو بیان کیا گیا ہے تاکہ مسلمان خوشی اور مسر ت کے ان دو موقعوں پر بھی اللہ تعالیٰ کا پسند ید ہ طرز عمل اختیار کرکے دنیا و آخرت کی خیر و برکا ت اور سعادتیں حاصل کرسکیں۔

٭عید کے دن غسل کا مستحب ہونا نماز عید کیلئے جانے سے پہلے غسل کرنا مستحب ہے۔ اور اگر خوشبو میسر ہو تو اسکا استعمال کریں ۔اور مسواک کو لازم کرو ۔ ٭بہترین کپڑے پہن عید کیلئے جانا عید کے لیے بہترین لبا س پہن کر جانا مستحب ہے امام ابن قیم نے بیان کیا ہے کہ رسول ۖ عیدین کے موقعہ پر اپنا سب سے زیادہ خوبصورت لباس پہنتے تھے ۔ ٭عیدین میں کھانا
عید الفطر کے دن نبی کریم ۖ کھائے بغیر نہ نکلتے اور عید الاضحی کے دن نماز عید پڑھنے تک کچھ تناول نہ فرما تے ۔(اگر کوئی شخص نما زعید الاضحی سے پہلے کچھ تناول کرلے تو اس پر کوئی گنا ہ نہیں ) ٭عید کی نماز عید گاہ میں ادا کرنا سنت یہ ہے کہ نما ز عید عید گاہ میںا دا کی جائے ۔متعدد احادیث سے یہ بات ثابت ہے کہ نبی کریم ۖ عیدین کی نماز عید گاہ میں ہی پڑھایا کرتے تھے ۔

٭عورتوں کا عید گا ہ جانا اُم عطیہ سے روایت بیان کی ہے کہ انھوں نے کہا رسول ۖ نے ہمیں حکم فرمایا کہ ہم عورتوں کو عید گا ہ لیجائے ۔جوان لڑکیوں ، حیض والی عورتوں اور پردہ نشین خواتین کو بھی ہاں حیض والی عورتیں نماز سے الگ رہیں لیکن وہ خیر اور مسلمانوں کی دعا میںشر یک ہوں ۔
٭بچوں کو عید گاہ لیجانا ۔

عید ین کے موقعہ پر بچوں کو عید گاہ لیجانا سنت سے ثابت ہے ۔لیکن اس بات کا خیال رکھنا چا ہئے ۔کہ ان کے شورو غل کی وجہ سے لوگوں کی نماز میں خلل پیدا نہ ہو ۔ ٭نماز عیدین کو حکم عیدین کی نماز ادا کرنا اہل اسلام پر فرض ہے ۔ ٭تکبیرات پکارتے ہوئے عید گا ہ جانا رسول ۖعید کے دن تکبریں کہتے ہوئے عید گاہ جاتے اور نماز ادا کرنے تک تکبیروں کا سلسلہ جار ی رہتا ۔جب نماز ادا کرلیتے تو تکبیریں کہنا ترک کردیتے ۔
٭نما ز عید کا وقت نماز عید کا وقت طلوع آفتا ب کے بعد نفلی نماز ادا کرنے کا وقت ہے ۔آپ ۖ نماز عید الفطر قدر ے تاخیر سے ادا کرتے اور نماز عید الاضحی جلدی ادا کرتے تھے۔

٭نماز عید کی رکعتیں حضرت عمر سے روایت ہے نماز عید الاضحی دو رکعت، عید الفطر دو رکعت اور نماز جمعہ دو رکعت ہے مکمل ہے ۔قصر نہیں حضرت محمد ۖ کے فرمان کے مطابق ٭عیدین میں تکبیرات نماز عیدین دیگر نمازوں کی طرح دو رکعت نما ز ہے لیکن اس میں تکبیرات زائدہ ہیں ۔ ان تکبیرات اور وقت کے بارے میں مسنون طریقہ یہ ہے پہلی رکعت میں تکبیر تحریمہ کے بعد اور قرأ ت سے پہلے سات تکبیریں کہی جا ئے ۔اور دوسری رکعت میں کھڑے ہونے کے بعد پانچ تکبیریں کہیں جائیں۔

Eid al-Adha

Eid al-Adha

٭تکبیرات زائدہ کے ساتھ رفع الیدین امیر لمومنین حضرت عمر بن خطاب کے متعلق امام بہیقی نے روایت کیا ہے وہ نماز عیدین میں تکبیرات کے ساتھ رفع الیدین کرتے تھے ٭نماز عید خطبہ سے پہلے ادا کی جائے سنت یہ ہے کہ پہلے نما ز عید ادا کی جا ئے پھر خطبہ عید شروع کیا جا ئے یہ بات بہت سی احادیث میں بیان کی گئی ہے۔ ٭عید کی مبارک باد حضرت محمد بن ذیاد نے بیان کیا میں حضرت ابو امامہ اور نبی کریم ۖ کے دیگر صحابہ کے ساتھ تھا وہ عید سے واپس آنے پر ایک دوسرے سے کہتے تھے

(تَقَبَّلَ اللّٰہُ مِنَّا وَ مِنْکَ ) اللہ تعالیٰ ہم سے اور تم سے قبول فرمائے۔ ٭نماز عید سے پہلے یابعد کوئی نفلی نماز نہیں ہے نماز عید کی صرف دو عید رکعتیں ہیں ان سے پہلے یا بعد میں کوئی نفلی نماز نہیں۔ ٭عید گاہ سے واپسی پر رستے کو تبدیل کرنا نبی کریم ۖ عید کے دن جاتے وقت ایک رستہ اختیار کرتے اور واپسی کیلئے دوسرا رستہ ٭عیدین کے دنوں میں روزہ کی ممانعت عیدالاضحی اور عید الفطر کے دنوں میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔

٭جمعتہ المبارک کے دن کی عید عید ہفتے کی کسی دن بھی ہوسکتی ہے ۔نبی کریم ۖ جمعہ کے دن عید کی ہونے کی صورت میں اہل اسلام عام دستو ر کے مطابق نماز عید ادا رکرینگے ۔البتہ جمعہ کے بارے میں انہیں اختیار ہوگا ۔اگر وہ چاہیں تو اداکریں چاہیں تواس میں شرکت نہ کریں ۔

Hafiz Javed Khan Kasuri

Hafiz Javed Khan Kasuri

تحریر حافظ جاوید الرحمن قصوری