ہیرو کی کامیابی کرن جوہر نے اتھیا شیٹی کو اپنی فلم کی پیشکش کر دی

Athiya Shetty

Athiya Shetty

ممبئی (جیوڈیسک) سلمان خان کی پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم ہیرو سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیہ کو فلم ساز کرن جوہر نے اپنی نئی فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کردی۔

بتایا گیاہے کہ کرن جوہر نے ہیرو کی باکس آفس پر کامیابی کو دیکھتے ہوئے اتھیہ کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیااور ’’ہیرو‘‘ کی ہیروئن کو اپنی نئی فلم کا اسکرپٹ دیدیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت کرن جوہر نے اداکارہ سے رابطہ کیا اوراپنی فلم کااسکرپٹ انھیں پڑھنے کے لیے دیا وہ بہت ایکسائٹڈ دکھائی دے رہی تھیں مگر کرن جوہر نے انھیں کہا ہے کہ وہ اسکرپٹ پڑھے بغیر کوئی فیصلہ نہ کریں اور اپنے کردار کو اچھی طرح سمچھ کر فلم میں کام کی حامی بھریں۔