نیویارک (جیوڈیسک) فلم ایکس مین، ایپوکیلپس نے گزشتہ ویک اینڈ پر ساڑھے چھ کروڑ ڈالر کما کر باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی۔
فلمی پنڈتوں کے اندازوں کے مطابق ستائیس مئی کو نمائش کے لئے پیش کی گئی فلم کے ساڑھے سات کروڑ ڈالر بزنس کی توقع تھی۔
دوسرے نمبر پر والٹ ڈزنی فلمز کی ایلس تھرو دی لوکنگ گلاس آئی جس نے دو کروڑ اکاسی لاکھ ڈالر کمائے۔ اینیمیٹڈ فلم اینگری برڈز ایک کروڑ نوے لاکھ ڈالر کما کے تیسرے نمبر پر رہی۔