ٹنڈوآدم کی خبریں 22/08/2015

Tando Adam

Tando Adam

ٹنڈوآدم (رپورٹ٭کامران انصاری) آزادی ہند کے ہیرو مولانا ابوالکلام آزاد کے 127 واں یوم ولادت کے موقع پر نیشنل پریس کلب کے کالم نگار یوسف آزاد نے مولانا کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آج آزادی ہند کے ہیرومولانا ابوالکلام آزاد کا 127واں جشن ولادت ہے ان کی پیدائش ایک روایت کے مطابق ہندستان کے علاقے صوبہ پنجاب کے شہر کھیم کھرن میں ہوئی یہ گاؤں قصور کی سرحد کے ساتھ ہے مولانا آزاد دہلی کے رہنے والے ہیں وہ تقسیم ہند کی قراردار سے اختلاف رکھتے تھے انھوں نے آزادی ہند کی خاطر کانگریس کے پلیٹ فارم سے تحریک چلائی ،بھارت کے چوٹی کے لیڈروں میں مولانا کا شمار ہوتا تھا انڈین نیشنل کانگریس کمیٹی کے لیڈرکے عہدہ کت ساتھ ساتھ پارٹی کے صدر کئی مرتبہ منتخب ہوئے، سیاستدان سے ہٹ کروہ ایک عالم دین قرآن کے مفسر تھے ارود زبان میں غبار خاطر نامی خطوط کے خالق ہیںسیاست کے موضوع پر ان کی کتاب آزادی ہند ہے جس میں ان کے تاریخی30صفحات ہیںصحافی کی حیثیت سے ان کا رسالہ الہلال موجود ہے پاکستان میں ان پر سب سے زیادہ کتابیں ابو سلمان شاہ جہاں پوری نے لکھی ان کی تفسیر کا نام ترجمان القران ہے ابوسلمان کی مشہور کتاب اردوکی ترقی میں آزادی کا حصہ ہے جو دہلی سے چھپی ہے وہ کانگریس کے صدر رہے پاکستان بنے کے بعد وہ ہندوستان کے وزیرتعلیم رہے آپ کا انتقال 69سال کی عمر میں22فروری1958کو ہوادہلی کی جامع مسجد کے پاس آپ کا مزار ہے۔

………………………………..
………………………………..

ٹنڈوآدم (رپورٹ٭ٹنڈوآدم) ٹنڈوآدم متحدہ قومی موومنٹ سانگھڑ زون کا پیمرا کیخلاف احتجاج تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے براہ راست خطاب پر پابندی اور ریکارڈانٹرویوز پر پیمرا کیجانب سے پابندی کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ سانگھڑ زون کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت متحدہ قومی موومنٹ سانگھڑ زون کے انچاج محمد عارف شیخ نے کی جبکہ ریلی میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عارف شیخ نے کہا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ ہمارے قائد کے ریکارڈ انٹرویوز پر پیمرا نے پابندی لگادی ہم اس پابندی کو نہیں مانتے انہون نے مزید کہا کہ قائدتحریک الطاف حسین ملک کے کروڑوں عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور کروڑوں عوام کی ترجمانی کر رہے ہیں قائد تحریک کی آواز کو کوئی بھی نہیں دبا سکتا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیمرا جو کہ آرٹیکل 19کی خلاف ورزی کر رہا ہے اسکے خلاف کاروایہ کرے اور فوراً قائد تحریک الطاف حسین کے انٹر ویو ز رکھائے جائیں اور سنائیں جائیں۔