کروڑوں مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،تین ملزمان گرفتار

Heroin

Heroin

کراچی (جیوڈیسک) سیکیورٹی اہلکاروں نے کراچی کے مختلف علاقوں سے مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کروڑوں مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں رینجرز اسپیشل ٹاسک سیل نے کارروائی کی اورتین اغوا کاروں کوگرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کرالیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق جاوید نامی شخص کو فیڈرل بی ایریا سے اغواکیا گیا تھا اور تاوان کے لئے بیس لاکھ روپے طلب کئے تھے۔۔کراچی بندرگاہ پر اے این ایف نےملائیشیا ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اورتین ملزمان کوگرفتار کر لیا۔

برآمد ہونے والی کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن کو نمک میں چھپا کربیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔۔ٹریفک پولیس ویجلنس ٹیم نے کلفٹن میں چھاپہ مار کے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے بدنام زمانہ ایجنٹ اخلاق کو گرفتارکرلیا۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے میں استعمال ہونیوالی دستاویزات برآمد کر کے تھانہ کلفٹن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔