جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری کا سر قلم کر دیا گیا، سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ملک کے مشرقی صوبے قطیف میں بدھ کے روز ایک پاکستانی شہری کا سر قلم کر دیا گیا، پاکستانی شہری واجد علی زرنوش پرہیروئن کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہو گیا تھا۔
سعودی عرب میں اس سال سر قلم کے جانے والے سزا یافتہ افراد کی سرکاری تعداد 50 ہو گئی ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق گزشتہ برس سعودی عرب میں 69 مجرموں کے سر قلم کیے گئے تھے۔