بدین (عمران عباس) حیسکو کی جانب سے شھر بھر میں غیر قانونی کنیکشن منقعطہ کرنے کا سلسلہ جاری، شاھی بازار کو اوپن لائن میں سے کیبل لائن میں تبدیل کردیا گیا۔
بدین میں حیسکو کی جانب سے غیر قانونی کنیکشن منقعطہ کرنے کا سلسہ جاری ہے، ایس ڈی او عبدالرب لائن سپریڈینٹ ذوالفقار جمالی اور میر عزیز کی سربراہی میں کیا جانے والا آپریشن سارا دن جاری رہا جب کہ 300 سے زائد غیر قانونی کنیکشن بھی کاٹے گئے
جب کہ بجلی کو چوری ہونے سے بچانے کے لیئے شھر بھر کو ایل ٹی کنیکشن میں سے کیبل کنیکشن پر منتقل کیا جا رہا ہے جس کے پہلے مرحلے میں شاھی بازار کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
اس موقع پر ایس ڈی او عبدالرب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پورے شھر کو کیبل سسٹم پر منتقل کیا جا ئے گا تاکہ بجلی کی چوری نا ہونے کو یقینی بنایا جائے۔