بدین (عمران عباس) حیسکو کی جانب سے ماہ دسمبر میں کلوزنگ کی رکوری، 150 سے زائد غیر قانونی کنیشکن منقطع کردیئے گئے، عوام سے بقایا جات جمع کرانے کی اپیل۔
بدین میں حسیکوکی جانب سے کھوسکی روڈ، کڈھن روڈ، پی اے ایف روڈ اور غریب آباد میں غیر قانونی کنیشکن اور واجب الادا بلوں کے لیئے آپریشن کیا گیا جس میں 150 سے زائد غیر قانونی اور 100 بقایاجات والے کنیکشن منقطع کردیئے گئے۔
ایس ڈی او عبدالرب میمن کی سربراہی میں دیگر ٹیم میں شامل منیر کولاچی، عبدالرشید، ممتاز علی اور محمد اشرف نے بدین میں ماہ دسمبر اور سال 2016 کی کلوزنگ پر رکوری کرنے کے لیئے آپریشن کیا اور عوام سے اپیل کی یہ جلد سے جلد بقایاجات جمع کرائے جائیں تاکہ ان کی بجلی کو منقطع نا کیا جاسکے۔
اس موقع پر ایس ڈی او عبدالرب کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن جب اس ماہ کی آخر تک جاری رہے گا۔۔