بدین (عمران عباس) حیسکو کی جانب سے 18 سے 20 گھنٹوں کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شٹر ڈاﺅن ھڑتال حیسکو آفیس کا گھیراﺅ، ٹائر نظر آتش ،مشتعل افراد گرڈ اسٹیشن میں داخل توڑ پھوڑ، جلاﺅ گھیراﺅ ، ایس ایس پی کی مداخلت پر دھرنا 24 گھنٹوں کے لیئے ملتوی، ھڑتال جاری۔۔
ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میںحیسکو کی جانب سے طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف بدین کی سیاسی، سماجی، بیوپاری اور سول سوسائیٹی کی حمایت سے بدین شہر میں مکمل شٹر ڈاﺅن ھڑتال کی گئی جس کے بعد پورے شہر کا کاروبار بند کرکے شہریوں نے حیسکوآفیس کے سامنے دھرنا دیا اور ٹائر جلاکر بدین حیدرآباد روڈ بند کر دیا۔
غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے، 18سے 20گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث نا تو روزے رکھ سکتے ہیں اور نا ہی نماز پڑھ سکتے ہیں اس کے علاوہ کاروباری زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔، دھرنے کے بعد مشتعل افراد نے حیسکو آفیس کے دروازے توڑ کر داخل ہوگئے اور آفیس کے اندر توڑ پھوڑ اور پتھراﺅ بھی کیاجبکہ حیسکو عملہ آفیس سے فرار ہوگیا،صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیئے ایس ایس پی عبداللقیوم پتافی بھی پہنچ گئے اور مشتعل مظاہرین سے بات چیت کی اور یقین دلایا کہ ڈی سی بدین محمد رفیق قریشی نے اوپر بات کی ہے، 24گھنٹوں کے اندر ایکسین ستار سوہو کا تبادلہ کروایا جائے گا اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں بھی کمی کی جائے گی جس کے بعد مشتعل افراد نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔۔۔