بدین (عمران عباس) حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث انسانی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی، اعلانیہ ٹائیم سے ہٹ کر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بنا جواز کے لائٹ بند کردی گئی…… بدین میں شدید گرمی کے ساتھ حیسکو والوں نے اپنے جوہر دکھانا شروع کردیئے ہیں۔
18 سے 20 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرکے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، آج صبح 9 بجے بنا کسی جواز کے لائٹ بند کردی گئی جو شام 5 بجے کھولی گئی، لائٹ نا ہونے کے باعث انسانی اور کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی جبکہ فرج میں رکھی ہوئی کھانے کی اشیاء بھی خراب ہوگئی۔
شھریوں نے باغ علی، ظفر سولنگی، امان اللہ، عرفان اور نوید کی سربراھی میں حیسکو کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاھرہ کیا اور کہا کے ہے کوئی جو ہماری داد فریاد سنے اور ہے کوئی جو ان ظالم واپڈا والوں کے خلاف اقدام اٹھائے، شھریوں نے عابد شیر علی اور دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کرکے انہیں سکون سے جینے کا حق دیا جائے۔