حزب اسلامی نے بگرام ائیربیس پر خود کش حملے کی زمہ داری قبول کرلی

Kabul

Kabul

کابل (جیوڈیسک) حزب اسلامی نے افغانستان میں بگرام ایئربیس کے قریب امریکی فوجی قافلے پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ حزب اسلامی افغانستان کے ترجمان نے دعوی کیا کہ افغانستان میں بگرام ایئربیس کے قریب امریکی فوجی قافلے پر خودکش حملہ ان کے حملہ آور نے کیا۔

ترجمان حزب اسلامی کے مطابق حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی امریکی قافلے سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 16 فوجی مارے گئے۔ ترجمان حزب اسلامی کے مطابق حملہ افغانستان کے معیاری وقت کے مطابق تقریبا 2 بج کر 15 منٹ پر کیا گیا۔