ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے اسرائیلی اڈے پر لبنانی حزب اللہ کے حملے کو’برابر’ کا وار قرار دیا ہے۔
سرکاری ایجنسی “ارنا” کے بیانات کے مطابق ، ایرانی سیکیورٹی اہلکار نے لبنانی ریاست کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا کہ ‘حزب اللہ کی پالیسی لبنان کے مفادات کے دفاع پر مبنی ہے’۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز لبنان کی سرحدی صورت حال اس وقت کشیدہ ہوگئی تھی جب حزب اللہ کے راکٹ حملے میں اسرائیلی فوجی اڈے اور بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ساتھ لڑائی کا “آخری معرکہ ” ختم ہونے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کرنل جوناتھن کونریکس نے اتوار کے روز صحافیوں کو بتایا کہ حزب اللہ جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج کے ایک اڈے پر دو یا تین اینٹی ٹینک راکٹ فائر کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ کی فائرنگ نے اڈے اور ایک فوجی ایمبولینس کو نقصان پہنچا، لیکن اسرائیل جانب سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
کونریکس کے مطابق ، اسرائیل نے فائرنگ کے منبع پر 100 کے قریب توپ خانے کے گولے فائر کیے۔