‘ جبر کے باوجود عوام نے یہاں پہنچ کر فیصلہ دے دیا کہ سلیکٹڈ کو جانا ہوگا’

Asifa Bhutto

Asifa Bhutto

ملتان (اصل میڈیا ڈیسک) ملتان میں بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے پہلی بار کسی بڑے جلسہ عام سے خطاب کرکے اپنی سیاسی اننگز کا باقائدہ آغاز کر دیا۔

آصفہ بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ اتنے جبر کے باوجود عوام نے اتنی بڑی تعداد میں یہاں پہنچ کر فیصلہ دے دیا ہے کہ اب سلیکٹڈ کو جانا ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ایک اسلامی، جمہوری اور فلاحی ریاست کے قیام کیلئے رکھی گئی تھی، جس کے حصول کی خاطر پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین سمیت ہزاروں کارکنان نے شہادتیں قبول کیں۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ‘انہیں لگتا ہے کہ ہم گرفتاریوں سے ڈر جائیں گے تو یہ انکی بھول ہے، اگر ہمارے بھائیوں کو گرفتار کیا گیا تو ہماری بہنیں جدوجہد کیلئے تیار ہیں’۔