HHROکے نام سے انسانی حقوق کی نئی تنظیم کا قیام، چوہدری آسیہ نورین گجر مرکزی صدر منتخب ہو گئیں
Posted on August 23, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) ہیلتھ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن HHRO کے نام سے انسانی حقوق کی نئی تنظیم کا قیام، چوہدری آسیہ نورین گجر مرکزی صدر منتخب ہو گئیں ، تفصیلات کے مطابق سماجی کارکنوں کا ایک اجلاس زیر صدارت رانا جاوید اقبال ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ، گجرات میں منعقد ہوا ، اجلاس میں ضلع گجرات ، گجرات شہر ، تحصیل کھاریاں اور تحصیل سرائے عالمگیر کے سماجی کارکنوں نے بھرپور شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا جاوید اقبال ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان میں صحت کے شعبہ میں بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔
لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اور ان کو ایمبرجنسی ادویات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات ہوں گی ، اجلاس میں متفقہ طور پر گجرات کی معروف سماجی کارکن اور پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع گجرات کی صدر چوہدری آسیہ نورین گجر کو ہیلتھ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کا مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا ، جب کہ رانا جاوید اقبال ایڈووکیٹ ہائی کورٹ تنظیم کے لیگل ایڈوائزرہوں گے ، اپنی تعیناتی کے بعد چوہدری آسیہ نورین گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے میں اس پر پورا اتروں گی ، غریب نادار ، بے بس مریضوں کو صحت کی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کے لیے اپنے تمام وسائل برئوے کار لائوں گی ، تنظیم کا آغاز ضلع گجرات سے کیا جا رہا ہے ، اور آہستہ آہستہ اسے پورے ملک میں منظم کیا جائیگا ۔
HHROکا ہیڈ آفس گجرات میں ہو گا ، انہوں نے کہا کہ صحت کے میدان میں بہت کام