اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر ارشاد جے آئی ٹی کے الزامات پر کہتے ہیں کہ جے آئی ٹی نے جو مانگا، سارا دے دیا، شریف خاندان کا 1980ء سے اب تک کا ریکارڈ دے دیا۔
کچھ چھپایا نہ ٹمپرڈ کیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا سمجھ نہیں آ رہا جے آئی ٹی کو کیا نہیں دیا۔
ڈاکٹر ارشاد کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریکارڈ میں رد و بدل کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، نیب، کورٹ، وکلاء اور پتہ نہیں کہاں کہاں ریکارڈ پڑا ہے اور اس میں تو رد و بدل ہو ہی نہیں سکتی۔
چیئرمین ایف بی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پورے کیریئر میں قانون کی بالادستی مقدم رکھی اور عدلیہ کے فیصلوں پر ہمیشہ عمل کیا۔