وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ بار کو چیف جسٹس کیخلاف ریفرنس بھیجنے کا مینڈیٹ نہیں، جنرل کونسل کی منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنااللہ خان کا کہنا تھا کہ سابق قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی دلچسپی ایوان میں کم اور وزیراعلی پر زیادہ ہوتی تھی۔
موجودہ اپوزیشن تیاری کے ساتھ آتی ہے اور بحث میں حصہ بھی لیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس نہیں بھیج سکتی، اس کے لئے جنرل کونسل کی منظوری ضروری ہے۔