کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے اشیائے خورد ونوش کی قیمتیں کم نہ ہونے پر متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ترین سطح پرہیں مگراشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے بڑھ گئی ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے برہمی کا اظہارکیا۔
عدالت نے سوال کیا کہ پیٹرول سستا ہوگیا تو دودھ کی قیمت کم کیوں نہیں ہورہی؟، لوگ گلا سڑا گوشت کھانے پر مجبورہیں، مٹی بھی فروخت کردی جاتی ہے۔ عدالت نے چیف سیکریٹری اور متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
واضح رہے کہ پٹرولیم مصںوعات میں کمی پرحکومت نے دودھ، دال چنا اورمرغی کے گوشت کی قیمتیں کم کرنے کے لئےکہا تھا مگر گراں فروشوں نے یہ احکامات ہوا میں اڑا دیئے ہیں۔