ہائیکورٹ: لڑکی کے اغوا اور ملزمان کی عدم گرفتاری کا نوٹس

High Court

High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے لڑکی کے اغوا اور ملزمان کی عدم گرفتاری کا نوٹس نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔ نامعلوم افراد پنڈی بھٹیاں کی رہائشی شگفتہ بی بی کے گھر گھسے اور اسکی جواں سال بیٹی مہوش کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

اہل خانہ کے شور مچانے پر ملزمان نے ان پر فائرنگ بھی کی۔ لڑکی کے اہل خانہ نے تھانہ پنڈی بھٹیاں میں واقعہ کی رپورٹ درج کرائی، مگر پولیس نے لڑکی کی بازیابی کے لئے کوئی کارروائی نہ کی۔

لڑکی کی والدہ نے کہا کہ ایک روز موقع پا کراس کی بیٹی ملزمان کے چنگل سے فرار ہوکر گھر پہنچ گئی جسے سیشن جج حافظ آباد کی عدالت پیش کیا گیا جہاں لڑکی نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیا کہ ملزمان نے اسے زبردستی اغوا کیا اور ڈرا دھمکا کر نکاح کر کے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جو کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی ثابت ہوگئی۔