ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد مکمل کرنے کے کیس کی سماعت، فیصلہ محفوظ

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد مکمل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار اے کے ڈوگر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2008 میں ججوں کی تعداد 60 مقرر کی گئی تھی لیکن اس پر آج تک عمل نہیں ہوا جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار نے اپیل کی کہ ہائی کورٹ میں ججوں کی تمام اسامیاں فوری پر کی جائیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اس معاملے کی سماعت کیلئے لارجر بینچ بھی تشکیل دیا جا سکتا ہے۔