ایل ڈی اے مافیا نے ہائیکورٹ لاہور کے افسر کا پلاٹ جعلی کاغذات تیار کرکے فروخت کر دیا

Lahore

Lahore

لاہور : ایل ڈی اے مافیا نے ہائیکورٹ لاہور کے افسر کا پلاٹ پر جعلی کاغذات تیار کرکے فروخت کردیا۔تفصیل کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں تعینات اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ کریمینل برانچ راناعلی حسین کے چارمرلے کا پلاٹ نمبر 59-1-D1 ٹاﺅن شپ سکیم پر قبضہ کر کے جعلی کاغذات تیارکرکے فروخت کردیا ہے۔

جعلی کاغذات تیار کرنےوالوں میں ایل ڈی اے مافیا کے بشیر احمد ، اشفاق احمد ،محمدانور ،محمد ندیم ،صابر ،رانازاہد محمود،عبدالشکور عرف ملک باﺅ ،نظام دین ،صابر حسین ہاشمی ،رانا ندیم ،محمد عارف ودیگر ملازمین ملوث ہیں۔

ایل ڈی اے قبضہ مافیا کےخلاف تھانہ گرین ٹاﺅن لاہور پولیس نے کاروائی کرنے سے انکارکردیا ہے ،ذرائع کا دعویٰ ہے ایل ڈی مافیا لاہور میں15ہزار سے زائد پلاٹ جعلی کاغذات پر فروخت کر چکا ہے۔