اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعلی بیورو کریسی میں ترقیوں کے کیسز پر نظرثانی سے متعلق وزیراعظم کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انور کاسی کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا۔ ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں اعلی بیورو کریٹس کو ترقیاں دی جائیں، سینئر بیورو کریٹس نے وزیر اعظم کی جانب سے سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر نظرثانی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
وزیراعظم نے ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے 18، پولیس سروس کے 5 جبکہ فارن سروس کے 4 افسران کو ترقیوں پر نظرثانی کا حکم دیا تھا۔
سنٹرل سلیکشن بورڈ نے فروری 2014ء میں 44 ڈی ایم جی، 11 پولیس گروپ جبکہ 21 فارن سروس کے افسران کی ترقیوں کی سفارش کی تھی۔