کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ای سی ایل میں شہری کا نام بلا جواز شامل کرنے پر وفاقی سیکریٹری داخلہ پر پچاس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے ای سی ایل میں شہری کا نام بلا جواز شامل کرنے پر سیکریٹری داخلہ پر جرمانہ عائد کردیا، جرمانہ وفاقی سیکریٹری داخلہ کی تنخواہ میں سے کاٹا جائیگا، 2010 میں ای سی ایل میں شہری جس کا نام فرحان احمد بتایا جاتا ہے بلا جواز شامل کردیا گیا تھا۔
فرحان کے وکیل صلاح الدین گنڈا پور کے مطابق عدالت کے بار بار حکم کے باوجود فرحان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں جس پر عدالت کی دو رکنی بینچ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی سیکریٹری داخلہ پر پچاس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔