ہائیکورٹ کا کالا باغ ڈیم کی تعمیر نہ ہونے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض

High Court

High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض لگا دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے حکومت کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا حکم جاری کیا تھا لیکن ابھی تک حکومت نے اس پرعمل نہیں کیا اور نہ ہی کوئی اقدامات کیے لہذا وزیر اعظم سمیت دیگر کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ جسٹس فرخ عرفان نے درخواست پراعتراض لگاتے ہوئے کہا کہ درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق نہیں بنایا گیا۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ترامیمی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔