سر پھرے مہم جو کا بلند پہاڑوں سے اسنو بورڈنگ کا خطرناک مظاہرہ

Snowboarding

Snowboarding

کینبرا (جیوڈیسک) زندگی تو سبھی کو پیاری ہوتی ہے لیکن کچھ لوگوں کو اپنے شوق اس سے بھی زیادہ عزیز ہوتے ہیں اور وہ اپنی جان دائو پر لگانے سے بھی نہیں گھبراتے۔

اس مہم جو کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے جس نے آسٹریا میںہزاروں فٹ اونچے خطرناک پہاڑوں سے اسنو بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کرکے دیکھنے والوں کی سانسیں تھما دیں۔

اس بہادر شخص نے انتہائی مہارت سے یہ کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے اپنی بہادری ثابت کی اور دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔