اعلیٰ پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء کو لاکھوں روپے کے نقد انعامات دئیے گئے

Gujarat

Gujarat

گجرات : فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹس نے اعلیٰ پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء کو لاکھوں روپے کے نقد انعامات دئیے۔ گزشتہ روز فاران انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، دیونہ منڈی کیمپس کے وسیع و عریض سبزہ زار میں پُر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سال 2013-14 کے دوران امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹس کے مینجنگ ڈائریکٹر طارق جاوید چوہدری نے اپنے دست مبارک سے انعامات تقسیم کئے۔ جو کہ 10,000سے لے کر 32,000روپے تک تھے۔

فاران گروپ آف ٹیکینیکل انسٹیٹیوٹس نے وعدہ کیا تھا کہ جو سٹوڈنٹ سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرے گا۔ اور70فیصد سے زائد نمبر حاصل کرے گا۔ تو اس کی فیس واپس کردی جائے گی۔ تاکہ وہ اس فیس سے آگے تعلیم جاری رکھ سکے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مینجنگ ڈائریکٹر فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹس طارق جاوید چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں وہی قومیں کامیاب ہوتی ہیں جو اپنے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کی طرف توجہ دیتی ہیں اور ہم سب کا فرض ہے کہ ہم ان نوجوانوں کو وسائل مہیا کریں ۔تاکہ وہ اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں ۔ فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹس اپنے اداروں میں ان نوجوانوں کی فنی مہارتوں میں اضافہ کیلئے کام کر رہا ہے۔

الحمداللہ ہمارے اساتذہ کی شبانہ روز محنتوں کے نتیجہ ہمارے ادارے کا نام دنیا بھر میں روشن ہے اور دنیا کے تمام اہم اداروں میں ہمارے طلباء اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ہم اپنے ادارے کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں مزید شہروں میں کیمپس قائم کئے جائیں گے۔تاکہ پاکستان کی نوجوان نسل کو تعلیم کے بہتر مواقع مہیا ہو سکیں اور وہ پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔اس موقع پر طارق جاوید چوہدری کی خدمات کو مہمانوں نے بے حد سراہا اور دعا کی اللہ تعالیٰ اس ادارے کو دِ ن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔