پشاور (جیوڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں متوقع بارشوں سے برساتی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر تمام امدادی اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ظہیر الاسلام نے ذرائع کو بتایا کہ محکمہ موسمیات نے پشاور میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش گوئی کی ہے، جس کے بعد انہوں نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں اور دریاوں خاص طور پر نالہ بڈھنی میں سیلابی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔
جس کے بارے میں برساتی نالوں کے قریب مقیم لوگوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ظہیر الاسلام کے مطابق بڈھنی کے علاوہ شاہ عالم، بخشو پل اور ناصر باغ کے مکینوں کے لئے بھی وارننگ جاری کی گئی ہے اور تمام امدادی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔