ہائی سکیورٹی جیلوں کی کالونیوں کے رہائشیوں کا ڈیٹا مرتب

Karachi Central Jail

Karachi Central Jail

لاہور (جیوڈیسک) کراچی سنٹرل جیل میں خطرناک قیدیوں کی رہائی کے لیے سرنگ کھودنے کے واقعہ کے بعد پنجاب کی ہائی سکیورٹی جیلوں میں سپرنٹنڈ نٹس نے کالونیوں کے رہائشیوں کا تمام ڈیٹا مرتب کرکے آئی جی آفس میں جمع کرا دیا۔

آئی جی نے کالونیوں میں داخل ہونے والے ہر فرد کا مکمل ریکارڈ رکھنے کی ہدایت اور ملحقہ آبادیوں میں پولیس کو ہر ہفتے بعد سرچ آپریشن کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ تفصیل کے مطابق کوٹ لکھپت، اڈیالہ جیل، سنٹرل جیل فیصل آباد، سنٹرل جیل گوجرانوالہ، سنٹرل جیل میانوالی، سنٹرل جیل بہاولپور اور دیگرہائی سکیورٹی جیلو ں کی کالونیوں کے رہائشیوں کا ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات نے تمام سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی ہے کہ کالونیوں میں جو مہمان بھی آئے اس کی بھی مکمل تفصیل لی جائے، پراپرٹی ڈیلرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ نئے کرایہ داروں کا مکمل پتہ لیا جائے اور ملحقہ آبادیوں میں رہائش پذیر لوگوں کو کہا گیا ہے کہ کسی بھی فرد کی مشکوک سرگرمی دیکھی جائے تو پولیس کو اطلاع دی جائے۔ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ تمام جیلوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔