ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان کی بلٹ ٹرین جسے دنیا کی تیز رفتار ریل کہا جاتا ہے نا صرف اسپیڈ میں سب سے آگے ہے بلکہ اس کی صفائی کاکام سیکنڈز میں کیا جاتا ہے۔ یہ بلٹ ٹرین 2 سو کلو میٹر کا فاصلہ ایک گھنٹے میں طے کر کے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچا دیتی ہے۔
اور اسی مناسبت سے پلیٹ فارم پر بھی صرف 12 منٹ کیلئے کھڑی ہوتی ہے۔ جب اس مختصرٹائم میں مسافر اتر جاتے ہیں تو صفائی پر مامور افراد کی ٹیمیں بلٹ ٹرین میں نئے مسافروں کے سوار ہو نے سے قبل سات منٹوں میں اپنے ہاتھ چلا کر اسے صاف کر تے ہیں۔
اور بقیہ پانچ منٹ میں مسافر اس میں بیٹھ کر اپنی منزل کی طرف روانہ ہو جاتے ہیں۔ کم وقت میں کی جانے والی اس صفائی کیلئے گیارہ ٹیمیں ہیں اور ہر ٹیم میں 22 ورکرز جو اپنے طے شدہ حصے میں جاکر صفائی کرتے ہیں اور جلد بازی میں پھرتیلی سے کی گئی اس صفائی میں کو ئی کمی بھی نہیں ہوتی۔