مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تیز رفتار بس کی زد میں آ کر 6 بچوں کا محنت کش باپ جاں بحق، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے محلہ ملکاں والا کا رہائشی 6 بچوں کا باپ 45 سالہ عبدالطیف للیانی بس سٹاپ پرمسافر گاڑیوں میں گنڈھیریاں فروخت کر کے اپنے بچوں کا رزق کماتا تھا۔
گذشتہ شام وہ بس سٹاپ پر کھڑا گنڈھیریاں فروخت کر رہا تھا کہ لاہور کی جانب سے آنے والی تیز رفتار بس نمبری MNE9786 بے قابو ہو کر سٹاپ پر کھڑی گاڑیوں سے آ ٹکرائی جس کے نتیجہ میں عبدالطیف بس کے ٹائروں تلے بری طرح کچلے جانے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقتول کے بھائی محمد رمضان کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے نا معلوم بس ڈرائیورکی تلاش شروع کر دی۔