تیز رفتار کار کی ٹکر سے کروڑ کے دو موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

TARIQ PAHAR

TARIQ PAHAR

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) تیز رفتار کار کی ٹکر سے کروڑ کے دو موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق۔ تفصیل کے مطابق شہباز ولد عطا محمد، میشال عرف شالو ولد محمد امیر بلو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر لیہ سے کروڑ کی جانب آرہے تھے کہ حافظ آباد کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔

دونوں نوجوانوں کا تعلق کروڑ کے وارڈ نمبر 8 سے ہے۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔ کار سوار کے خلاف قدمہ درج۔