کراچی (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ جانے سے جہاں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہو رہی ہیں، وہیں محصولات وصول کرنے والا حکومتی ادارہ ایف بی آر بھی پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کر رہا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس میں ایک بار پھر ڈیڑھ فیصد کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد فی لٹر ہائی سپیڈ ڈیزل پر اب کُل 29 اعشاریہ 5 فیصد ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔
جبکہ ایف بی آر گزشتہ دو ماہ میں ڈیزل پر عائد سیلز ٹیکس میں 4 فیصد تک کا اضافہ کر چکا ہے۔