ہائیکورٹ کا چینی درآمد فیصلے کیخلاف وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری

LHC

LHC

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے چینی کی درآمد کے فیصلے کے خلاف درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیے، اکنامک کوارڈی نیشن کونسل کی جانب سے عدالت کے روبرو دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا۔

پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے سے مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہو جائے گا، ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت فریقین کو 21 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کر دیے۔