ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا جا رہا ہے : زبیر حفیظ
Posted on March 25, 2014 By Majid Khan لاہور
لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ طالمانہ سلوک کیا جا رہا ہے۔ ایچ ای سی کو فنڈز جاری نہیں کئے جا رہے جس کی وجہ سے جامعات فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ کر رہی ہیں۔
جب کہ ایچ ای سی کے چئیرمین کے تقرر میں تاخیرنے بھی حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں طلبہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تحقیق کا فقدان ہے جس کی وجہ سے نوجوان ڈائون لوڈنگ نیشن بن چکے ہیں۔
تحقیق کے فقدا ن کی وجہ سے تعلیم کا معیا رروز بروز گرتا جا رہا ہے۔تعلیم کو مہنگا کیا جارہا ہے ، ہر دور میں نوجوانوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے ، اب یوتھ فیسٹیولز کے نام پر نوجوانوں کو لولی پاپ دیا جا رہا ہے، تعلیمی ادارے زبوں حالی کا شکا ر ہیں ، تشہیر پر خرچ کی جانے والی رقوم تعلیمی اداروں پر خرچ کی جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com