بڑی گاڑیوں کو سی این جی پر پابندی، فروخت نصف رہ جائیگی

CNG

CNG

کراچی(جیوڈیسک) کراچی سی این جی ایسوسی ایشن نے دعوی کیا ہے کہ ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں کیلئے سی این جی پر پابندی سے فروخت نصف رہ جائے گی، دوسری طرف ماہرین کہتے ہیں کہ گیس کی بچت سے 600 میگاواٹ بجلی پیدا ہوسکے گی ۔چیئرمین سی این جی ڈیلرز ایسو سی ایشن، عبدالسمیع خان کے مطابق پابندی کے اطلاق کے بعد فروخت میں کمی سے سی این جی پمپ کیلئے کاروبار مزید مشکل ہوجائے گا۔

ان کے مطابق فیصلے پر پوری طرح عمل ناممکن ہے کیونکہ بڑے شہروں کے علاوہ گیس کمپنیوں کی ٹیمیں گیس چوری روکنے سے قاصر دکھائی دیتی ہیں۔دوسری طرف ماہرین کہتے ہیں کہ پابندی سے تقریبا 15 کروڑ مکعب فٹ گیس کی بچت ہو نے کا امکان ہے جس سے تقریبا 600 میگاواٹ بجلی حاصل ہو سکے گی۔