کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ حق پرست قیادت سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے بلدیاتی اداروں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ،دشواریوں اور مالی مشکلات کے باوجود شہر کی ترقی اور عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلانے کا تہیہ کررکھا ہے اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے شہر کے چپے چپے کو ترقی سے ہمکنار اور مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے علاقہ معززین اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ ملیر ماڈل کالونی زون کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات اور جی ایریا اور معین آباد ملیر کے علاقے میں اندورنی گلیوں کی روڈ کارپیٹنگ کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے چیئر مین سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے محکماجاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی کاموں خصوصاً سڑکوں اور گلیوںکی تعمیر کے حوالے سے کاموں کوعید الفطر سے قبل مکمل کیا جائے۔
اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو معیاری وقت مقررہ پر مکمل کرنے کے ساتھ علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کو بہتر بنا کر عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا یا جائے دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین سیدنیئر رضا نے عوام کو بتا یا کہ حق پرست قیادت ہر سطح پر عوام کو مسائل سے نجات اور شہر کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنارہی انہوںنے کہاکہ عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے اور انشا اللہ عوام کے تعاون سے ضلع کورنگی کو تعمیر و ترقی سے ہمکنار اور علاقائی سطح پر عوام کو بنیادی بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے اپنی تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔