حجاب نہ کرنے پر دو ایرانی خواتین کو جرمانے کی سزا

Hijab

Hijab

تہران (جیوڈیسک) ایرانی خواتین کو ایسا حجاب پہننا ہوتا ہے جس سے ان کے سر اور گردنیں ڈھکی رہیں حتیٰ کہ ایران میں غیر ملکی خواتین کو بھی حجاب پہننا پڑتا ہے۔

اس کی خلاف ورزی کی صورت میں انھیں سزا اور جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑی سکتا ہے۔

حالیہ دنوں میں ایران کی مختلف عدالتوں میں عورتوں کے حجاب نہ پہننے کے متعدد مقدمات درج ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے دو خواتین کو بھاری جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

ایران کے دارالحکومت تہران کی عدالت نے ٹھیک طرح سے حجاب نہ لینے کی وجہ سے 260 ڈالرز جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ واضع رہے کہ یہ جرمانہ ایران میں رہنے والے عام افراد کی ماہانہ تنخواہ کے برابر ہے۔