کوہستانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ کی حمایت کا اعلان
Posted on April 17, 2013 By Tahir Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد : کوہستانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سینکڑوں کارکنان نے تحریک تحفظ پاکستان کے امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 49 ڈاکٹر رفیق غنچہ کی حمایت کا اعلان کردیا ہمک اسلام آباد میں ایک کارنر میٹنگ میں اسلام آباد میں مقیم کوہستانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فدا محمد نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ ڈاکٹر رفیق غنچہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قیادت میں ملک کی ترقی بھی لازوال ہوگی اس موقع پر محمد یوسف ، حیات خان ، گل بادشاہ ، جمعہ خان ، اعجاز احمد ، مسافر شاہ ، افسر خان اور اقبال خان نے خصوصی شرکت کی۔