ہیلری کلنٹن نے اپنی آمدنی کی تفصیلات جاری کر دیں

Hillary Clinton

Hillary Clinton

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کی متوقع صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اپنی گزشتہ سال کی آمدنی کی تفصیلات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق 2015 میں ہیلری کلنٹن نے چھ تقریروں سے 15 لاکھ ڈالر کمائے جبکہ ان کی کتاب ہارڈ چوائس کی رائلٹی سے 5 لاکھ ڈالر ملے۔ انہوں نے سب سے مہنگی تقریر ای بے میں کی جس کا انہوں نے تین لاکھ پندرہ ہزار ڈالر فیس لی۔

ہیلری کے شوہر اور سابق صدر بل کلنٹن نے بھی تقریروں سے 5 لاکھ ڈالر کمائے۔ دوسری جانب ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنی جائیداد کی تفصیلا ت عوام کے سامنے رکھ دی جس کے مطابق ان کے کل اثاثوں کی مالیت دس ارب ڈالر ہے۔