واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے ہلیری کلنٹن کی آخری 1700 ای میلز بھی جاری کردی ہیں ۔ امریکی محکمہ خارجہ نے یہ تمام ای میلز عدالتی حکم کے بعد جاری کیں ۔
ان میں انتہائی خفیہ نوعیت کی ای میلز بھی شامل ہیں ، ایک ایسی ہی ای میل ہلیری نے 7 جون 2012 ءکو اپنے قریبی معاون جیک سلیون کے نام لکھی تھی جس کا عنوان تھا ۔۔ “کھر۔ ہم کہاں ہیں؟”
یہ ای میل سلالہ واقعے کے اگلے دن روانہ کی گئی تھی ۔تاہم اب ریلیز کی گئی ای میلز میں اس کا متن مکمل طور پر سینسر کردیا گیا ہے ۔