لاس ویگاس (جیوڈیسک) سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے پہلے صدارتی مباحثے میں اپنے خلاف لگے ہوئے الزامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کی صورت میں امیروں پر ٹیکس بڑھایا جائے گا۔
امریکی شہر لاس ویگاس میں ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل امیدواروں کا پہلا مباحثہ منعقد کیا گیا جس میں سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور سینیٹر برنی سینڈرز سمیت دیگر امیدواروں نے شرکت کی۔
ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ اقتدار ملنے کی صورت میں وہ مزدوروں کی اجر ت بڑھا دے گی جبکہ امیر طبقے پر زیادہ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
برنی سینڈرز نے ماحولیاتی تبدیلی اور جیلوں میں اصلاحات کو موضوع بحث بنایا۔ ہیلری کلنٹن کو برنی سینڈرز کی صورت ایک مضبوط حریف کا سامنا ہے جن کی مقبولیت ہیلری سے بڑھ چکی ہے۔