واشنگٹن (جیوڈیسک) وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری جوش ارنسٹ نے ایک بیان میں کہا صدر اوباما اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کی خواہشمند ہلیری کلنٹن کی ملاقات 90 منٹ جاری رہی۔ یہ ایک رسمی سے ملاقات تھی۔
دونوں رہنماؤں نے ایک ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا اور مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔ جوش ارنسٹ نے کہا دونوں رہنماؤں کو جب بھی فارغ وقت ملتا ہے وہ ایک ساتھ وقت گزارتے ہیں۔