ہلیری کلنٹن 2016 کے صدارتی انتخابات کیلیے امیدوار نامزد

Hillary Clinton

Hillary Clinton

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کی سابق وزیر خارجہ اور سابق صدر بل کلنٹن کی بیوی ہلیری کلنٹن 2016 کے صدارتی انتخابات میں امیدوار ہوں گی۔

مشیر ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ وہ دوسری بارصدارتی انتخاب لڑیں گی۔ ڈیموکریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلیری وائٹ ہاؤس کی منزل کا سفر جلد شروع کریں گی۔ اس سلسلے میں وہ عنقریب لووا سے مہم کاآغاز کریں گی۔

اس حوالے سے حامیوں اورمالی مددگاروں کوتیار رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ہلیری کی ابتدائی مہم کے چیئرمین جان پوڈیسٹا نے بڑے پیمانے پر ای میل کرکے اس خبر کو تمام متعلقہ حلقوں تک پہنچا دیاہے۔