امریکہ (جیوڈیسک) ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے آئیوا کی ریاست میں منعقدہ ایک ریلی میں کہا ہے کہ ان کا معاشی منصوبہ ایک کروڑ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔
جب کہ ٹرمپ کی پالیسیوں سے 30 لاکھ سے زائد امریکی کارکنوں کو نقصان پہنچے گا۔
مشی گن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہلیری نے معاشی پروگرام سے متعلق کہا کہ ان کی تجاویز سے امریکی کارکنان کی ایک بڑی تعداد کو فائدہ ہو گا۔
ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ایسی ٹیکس کٹوتیاں پیش کر رہے ہیں جن سے ان کی طرح کے امیر ترین افراد کو فائدہ ہوگا۔
ان کے مشیروں کے مطابق ہلیری ٹرمپ کے منصوبے کو ‘‘معیشت کے لیے تباہ کن’’ کہتی ہیں، جب کہ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کا منصوبہ روزگار کی فراہمی اور ترقی کے منصوبوں سے متعلق ہے۔