واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن میں ڈیموکریٹک پارٹی کے آخری پرائمری انتخابات میں ہلیری کلنٹن نے برنی سینڈرز کو شکست دے دی ، واشنگٹن میں فتح حاصل کرنے کے بعد ہلیری کلنٹن کی صدارتی امیدوار بننے کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ۔
امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی صدارتی نامزدگی کے لیے آخری پرائمری انتخابات منعقد کیے گئے جس میں سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے حریف برنی سینڈرز کو شکست سے دو چار کر دیا ۔
ہلیری کلنٹن نے جیت کے بعد مقابل امیدوار برنی سینڈرز سے ملاقات بھی کی۔ ڈیمو کریٹ پارٹی کی جانب سےصدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے ہلیری کلنٹن کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے ۔
انہوں نے کچھ روز پہلے ہی صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے مطلوبہ نمائندوں کی حمایت حاصل کر لی تھی ۔ واشنگٹن انتخابات کے ساتھ ہی سیاسی پارٹیوں کی پرائمری الیکشن کا مرحلہ اختتام کو پہنچ گیا ہے ۔
ڈیمو کریٹک اور ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدواروں کی باقاعدہ نامزدگی کا اعلان اگلے ماہ جولائی میں پارٹی کنونشن میں ہو گا ۔