چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، نوواک جوکووچ کا فاتحانہ آغاز

Nuuk jukuuc

Nuuk jukuuc

چین (جیوڈیسک) دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ نے چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کر لیا۔ چین میں جاری ہارڈ کورٹ ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے رانڈ میں سربین سٹار نوواک جوکووچ اور جمہوریہ چیک کے لوکاس روسول مدمقابل ہوئے۔ ورلڈ نمبر ون نوواک جوکووچ نے چیک حریف کو یکطرفہ مقابلے کے بعد زیر کیا۔

جوکووچ کی فتح کا اسکور چھ صفر اور چھ تین رہا۔ سنگلز کے دیگر مقابلوں میں امریکہ کے سیم کیوری نے روس کے میخائل یوزنے کو اور اسپین کے فرنینڈو ورڈاسکو نے بھارت کے سمدیو کو شکست دی۔ سوئزرلینڈ کے سٹینلاس وارینکا بھی اطالوی حریف اینڈریاس سیپی کو مات دیکر دوسرے رانڈ میں پہنچے۔